کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار

17 جولائی 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کورنگی میں مٹکے والی پلیا کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک راہگیر اور ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ایس پی کورنگی کے مطابق تین ملزمان دودھ کی دکان لوٹنے آئے تھے، مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، دوساتھی فرار ہوگئے۔