لاہور، فیروزوالہ میں ڈاکے، چوریاں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سے محروم
لاہور،فیروزوالہ(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گجر پو رہ میں خالد کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ روپے مالیت ، ڈیفنس بی کے علاقے میں شیزاز کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت، ملت پارک کے علاقے میں شریف کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت ، فیکٹری ایریا کے علاقے میں اسلام کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت، کاہنہ کے علاقہ میں صدیق کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،شالیمارکے علاقے میں وحید اور ا س کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زار کے علاقے میں اسلم اور اسکی فیملی سے2 لاکھ روپے مالیت،سٹی رائیونڈ کے علاقے میںجمال اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،چوہنگ میں عقیل کی دکان سے ایک لاکھ 45ہزارروپے ، باغبانپورہ کے علاقے میں وحید سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد کے علاقے میں شہزاد سے 78ہزار روپے ، شمالی چھائونی میں فریاد سے49 ہزار روپے جبکہ اسلام پو رہ میںمحمود سے 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے گرین ٹائون میں سے راحیل،باغبانپو رہ میں سے تجمل کی گاڑیاں جبکہ اسلام پو رہ میں سے آفتاب،اکبری گیٹ میں نعیم،رائیونڈ میں عاجز،نواں کوٹ میں شفقت ،پرانی انارکلی میں واجد،رنگ محل میں یوسف،شادباغ میںسے مامون کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ دریں اثناء لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار طاہر شوکت کو روک کر 2 لاکھ 50ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ ڈاکوئوں نے ٹرک اڈہ کے مالک محمد امین کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے دو لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے کوٹ عبدالمالک میں شہری کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے نامعلوم افراد نے اسلم اور خالق کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری کر لی۔