ساہیوال: پاکپتن‘ للیانی: اوباشوں کی 2 خواتین اور دس سالہ لڑکے سے زیادتی

17 جولائی 2017

لاہور (نامہ نگاروں سے) اوباشوں کی مختلف شہروں میں 2 خواتین اور دس سالہ لڑکے سے زیادتی۔ ساہیوال، چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی چک 9-159 ایل میں خاتون محمد ریاض کی بھابھی ممتاز پٹھانی 4 جولائی کی رات کو گلی سے گزر رہی تھی‘ بااثر خاندان کے راشد نامی اوباش نے اپنے دو ساتھیوں آصف اور اسد کے ہمراہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ایک ملزم آصف کو گرفتار کر لیا اور دوسرے بااثر ملزم راشد اور اسد ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔ پاکپتن (ن) ملزم علی احمد وغیرہ چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ مصطفی آباد/ للیانی کے نواحی گائوں ستوکی میں شوکت علی کے 10 سالہ بیٹے مبشر علی سے گائوں کے ہی اوباش بشارت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔