لنڈی کوتل: گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچہ شدید زخمی‘ پشاور ہسپتال منتقل

17 جولائی 2017

خیبر ایجنسی (صباح نیوز) لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل میںگیس سلنڈر دھماکے میں خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل نزد کریا مسجد میں گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں زوجہ سعید شاہ اور تین سالہ مصطفی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔