ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا: نیب کراچی

17 جولائی 2017

اسلام آباد (آئی این پی ) نیب کراچی کی طرف سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین 462 ارب روپے کے کرپشن کیسوں کے مبینہ ملزم ہیں اور ان کے خلاف کرپشن ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نہ صرف خود قانون کے مطابق کام کرتے ہیں بلکہ اپنے افسروں کو بھی قانون پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی طرف سے نیب پر الزام لگانا اپنے خلاف چلنے والوں کیسوں میں نیب پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔