سپریم کورٹ وزیراعظم کونااہل قراردے سکتی ہے ،جسٹس وجہیہ الدین

17 جولائی 2017

کراچی (سٹاف رپورٹر) عام لوگ پارٹی کے چیئر مین جسٹس(ر) وجہیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بارے میں سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ امکان ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62.B کے تحت نااہل قرار دے سکتی ہے۔اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پھر آصف زرداری اور عمران خان بھی احتساب سے بچ نہیں سکتے۔چھوٹی اور ترقی پسند جماعتوں کو چاہیے کہ اگر بڑی جماعتوں کی قیادت کے احتساب سے جو ممکنہ طور پر سیاسی خلا پیدا ہوا وہ اس خلا کو پر کرنے میں اپنا کردارا دا کریں۔ملک کو اس وقت معراج محمد خان کے منشور اور ویژن جیسی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم معراج محمد خان کے مشن کوجاری رکھیں گے۔وہ اتوار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹریننگ میں احباب معراج محمد خان کے تحت متوسط طبقے اور مزدوروں کے ترجمان ’’معراج محمد خان ‘‘ کی پہلی برسی کے موقع