پیرو کے دو سابق صدور کرپشن الزامات پر ایک ہی جیل میں قید
لندن( نیٹ نیوز) کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں پیرو کے دو سابق صدور کو ایک ہی جیل میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز صدر الانٹا ہومالا کو اسی جیل میں منتقل کیا گیا جہاں ان سے قبل سابق صدر البرٹو فوجیموری کرپشن کے الزام میں 25برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ صدر اولانٹا ہو مالا اور ان کی اہلیہ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔