دیوان حضوری کا مقصد انسانیت کی بھلائی‘ اسلام کا پرچار ہے: پیر عرفان شاہ
برسلز (نامہ نگار) دیوان حضوری کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور دین واسلام کا پرچار ہے۔ امن سلامتی کا پرچار نوجوان نسل کی ترغیب ہمارا فرض ہے جس کیلئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کااظہار پیر حضرت عرفان شاہ دیوان حضوری نے پوٹھوہار کی نامور دینی شخصیت حضرت پیر الحاج عبداللہ شاہ دیوان حضوری کے سالانہ 367ویں عظیم الشان اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیوان حضوری پیر حضرت عبداللہ شاہ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام وقرآن کی تعلیمات میں گزاری۔ دنیا کے ہر کونے میں آپ کا پیغام گونج رہا ہے۔ یورپ وبرطانیہ میں آپ کے مریدین ان کی تعلیمات سے روشناس ہو رہے ہیں۔23جولائی بروز اتوار 2بجے مسلم ریسورس سنٹر میں اجتماع ہوگا جس میں ڈاکٹر ظفراقبال نوری‘ پیر سائیں شعبان فرید‘ میاں افتخار قادری‘ ظہیرالدین نقشبندی‘ عبدالغفار قادری‘ ممبران پارلیمنٹ آزادکشمیر رضاشاہ بخاری‘ راجہ جاوید شرکت کریں گے۔ تقریب میں نامور نعت خواں بابر مسعود‘ امجد احسان نقشبندی خوبصورت آواز کا جادو جگائیں گے۔