قصور: ٹریکٹر ٹرالی کی کار سے ٹکر 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

17 جولائی 2017

قصور+ کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی علاقہ پریم نگر کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی حاجی محمد اشرف، محمد عاصم، مصطفی اور شریف وغیرہ پانچ افراد کار پر حجرہ سے رائیونڈ کی جانب آرہے تھے کہ پریم نگر کے قریب کار سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حاجی اشرف اور محمد عاصم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد مصطفی ، شریف اور ایک نا معلوم کو علاج کیلئے ریسکیو 1122 نے رائیونڈ ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکیشن مصروف کارروائی ہے۔