خیرپور، پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

17 جولائی 2017

خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ انجن میں آگ لگنے کے باعث ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔