ایمانداری اورمحنت سے کام کرنے پر جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،مشرف
اسلام آباد/دبئی(صباح نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویزمشرف نے کہا جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت ایمانداری اورمحنت سے کام کیا۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ دبئی میں پارٹی ورکرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اکثر سوچا کرتے تھے کہ یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر کیوں مسلط ہیں۔ قوم معاشی اوراخلاقی تباہی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں عوام غربت اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ دْنیا مکافاتِ عمل ہے وہ جھوٹوں کو دْنیا میں بھی ذلیل اور رسوا کرتا ہے۔ اْمید کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اْترے گی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں تا کہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو۔ عمران خان کو چائیے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑسے گذر رہا ہے وقت آ گیا کہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیز کے کرپٹ لوگو ںکا احتساب کیا جائے پی پی پی نے سندھ کو کچھ نہی دیا ملک کا پیسہ نکال کر پوری دْنیا میں جائیدادیں بنائی میں۔ ان سب کا احتساب ہونا چاہیے اور پاکستان کی عوام کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہیے۔