گلکت: ٹھٹھہ سے آئے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق 11 زخمی

17 جولائی 2017

گلگت (نامہ نگار) سندھ ٹھٹہ سے آنے والے سیاحوں کی کوسٹر بابو سر کے مقام پر چادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ جبکہ 4 معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اور حادثے کے زخمیوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونیوالے افراد کے رشتہ داروں کو فون کر کے اطلاع کر دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سیاح براستہ ناران بابوسر ٹاپ تک آئے اور وہاں سے واپس جاتے ہوئے کوسٹر نمبر RI956 حادثے کا شکار ہو گئی۔ مرنیوالوں میں انیسہ، فرحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچووں سمیت درج ذیل افراد کے نام بتائے جاتے ہیں حمیرہ ناز، علشباہ، نومان علی، انصار علی، یاشفین، سمیرہ، مہک، محمد عباس، محمد عمر اور مشتاق جبکہ نو عمر محمد اسفان، منیرہ، آمنہ سمیزہ اور زرینہ اس المناک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔