چین کی سپر مارکیٹ میں چاقو بردار نے 2افراد قتل‘ 9زخمی کر دیئے

17 جولائی 2017

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے جنوبی شہر شنیزٹ کی سپر مارکیٹ میں ایک چاقو بردار شخص نے وار کرکے 2افراد قتل اور 9کو زخمی کر دیا۔ ریاستی میڈیا کے مطابق بائوآن ضلع میں واقعہ پیش آیا۔ 30سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا‘ ایسے حملے چین میں عام ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ملزم کا تعلق کس گروپ یا تنظیم سے ہے۔