’’پاکستان سے بول رہا ہوں‘‘ لال قلعہ کو بم سے اڑا دونگا‘‘ دہلی پولیس کو کال کرنیوالے نے گھما دیا

17 جولائی 2017

نئی دہلی (نیوز ڈ یسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خبطی شخص نے جھوٹی فون کال کے ذریعے پولیس کو گھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق نتن کمار ن امی نوجوان نے پولیس کو فون کر کے کہا کہ وہ پاکستان سے بول رہا ہے۔ دہلی کے لال قلعہ کو وہ دھماکے سے اُڑا دے گا جبکہ کناٹ پیلس کے ہوٹل میں بھی اس نے بم فٹ کردیا ہے۔ پولیس میں اس کال کے ملتے ہی تھرتھلی مچ گئی لال قلعہ اور دیگر حساس مقامات کا مکمل سرچ آپریشن ہوا مگر کچھ نہ ملا۔ پولیس نے کال ٹریس کر کے نتن کمار کو پکڑ لیا اس نے گرفتاری پر کہا ’’میں تو مذاق کررہا تھا‘‘۔