کسیسے: دایہ کی غفلت، دوران ڈلیوری ماں بچی سمیت جاں بحق

17 جولائی 2017

کسیسے (نامہ نگار) گھر پر کھولے گئے میٹرنٹی سنٹر کی دایہ کی غفلت سے دوران ڈلیوری ماں نومولود بچی سمیت جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء کا سڑک بلاک کر کے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں حویلی کریم داد کے رہائشی فیصل بھٹی کی بیوی صبا کو ڈلیوری کی غرض سے مقامی دایہ کے گھر پر کھولے میٹرنٹی سنٹر لیجایا گیا۔ دایہ کی غفلت سے دوران ڈلیوری نومولود بچی اور ماں جاں بحق ہو گئیں جس پر مشتعل ہو کر لواحقین نے دلا بھٹی چوک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے دایہ کیخلاف کارروائی سے انکار کر دیا اور ماں بچی کی میتیں لے کر چلے گئے۔