مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہی امام جامع مسجد دہلی کا نواز شریف کو خط، بی جے پی کو مروڑ اٹھنے لگے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھیجنا بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے ناراضی کا اظہار کرتے کہا کہ شاہی امم کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں، مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان معاملہ ہے۔ مخصوص کمیونٹی کے فرد کو دوسرے ملک کو خط لکھنے کا اختیار نہیں اور اپنے ملک کی حکومت کو نظرانداز کرے۔ شاہی امام نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس کی شاہی مسجد فتح پوری کے امام نے بھی تائید کی تھی۔