کوئٹہ: سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

17 جولائی 2017

کوئٹہ (آن لائن) سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن)کے دو رہنمائوں کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ ایوان بالا کی یہ نشست سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مرحوم سینیٹر کے بھائیوں آغا شکیل درانی اور آغا جہانزیب درانی نے مذکورہ نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صرف دو امیدواروں نے مذکورہ سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر، نعیم مجید جعفری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کی اور انہیں تکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسترد کردیا۔ نشست کیلئے دونوں امیدوار ضروریات اور شرائط کو پورا نہیں کرتے جس کیلئے کم سے کم 16 سال کی تعلیم اور 20 سال کا تجربہ لازمی ہے۔