افغان فورسز نے 9 ماہ بعد طالبان سے ضلع ”نوا“ کا کنٹرول چھڑا لیا‘ لڑائی میں بارہ ہلاک

17 جولائی 2017

کابل (نیٹ نیوز) افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ کابل میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا اس جماعت کا نام محور ہوگا۔ امتیازی سلوک اور محرومیوں کیخلاف لڑائی ہمارا منشور ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، پارٹی کی لیڈر شپ کونسل کے ارکان کی تعداد74ہوگئی اور ہم موجودہ حکومت کے خاتمے کا ہرگز مطالبہ نہیں کرینگے۔ ہمارا مقصد یہ بھی نہیں کہ قومی حکومت کا حصہ بنیں۔افغان سکیورٹی فورسز نے 9ماہ بعد ہلمندکے ضلع نور کا کنٹرول طالبان سے چھڑا لیا، لڑائی میں 12مارے اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

رحمت اللہ نبیل