ایم ایچ 17 طیارے کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلے گا: آسٹریلیا
سڈنی(آئی این پی آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ 2015 میں ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جا سکے گا۔ اتوار کے روز اپنے بیان میں جولی بشپ کہنا تھا کہ اس واقعے سے متعلق تمام تر قانونی راستوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ روس سے مطالبہ کیا سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاس داری کرے۔
واضح رہے کہ سن 2015 میں ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا یہ مسافر بردار طیارہ مشرقی یوکرائنی حدود میں تباہ ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس جہاز کو روسی ساختہ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔