برلن : چڑیا گھر میں پانڈا کی7ویں سالگرہ منائی گئی
برلن ( نیٹ نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں پانڈا کی 7ویں سالگرہ منائی گئی، اور جیائو چنگ کو مزے مزے کے کھانے دیئے گئے ۔ جیائو چنگ چند ماہ پہلے برلن کے چڑیا گھر لایا گیا ہے۔ اس کے نگرانوں نے اس کی سالگرہ کے لئے گاجر اور سیب سے بنا خصوصی کیک تیار کیا تھا۔