امریکہ میں دفاعی اور جارحانہ سائبر فورس کمانڈ کی تشکیل نو کا منصوبہ

17 جولائی 2017

واشنگٹن (آئی این پی ) دفاعی اور جارحانہ سائبر فورس کمانڈ کی تشکیل نو کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کا کام شروع کردیا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ دفاعی اور جارحانہ مقاصد کیلئے فوج کی سائبر کمانڈ کی تشکیل نو کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ فورس اسلامک اسٹیٹ جیسے شدت پسند گروہوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے دشمنوں کے خلاف سائبر حملے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جب کہ منصوبے کا حتمی اعلان اگلے چند ہفتے میں کر دیا جائے گا۔