پلاسٹک پائپ سے موسیقی کی دھنیں بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کیا

17 جولائی 2017

سڈنی( نیٹ نیوز )آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے پلاسٹک سے بنے پائپوں کے ذریعے موسیقی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ جسے سن کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔ جیک کلارک نامی آرٹسٹ سڑک کے بیچوں بیچ پائپ لے کر بیٹھا تو وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں نے پہلے خاص توجہ نہیں دی۔