امریکی شخص نے غباروں کی مدد سے بڑا مجسمہ بنا ڈالا

17 جولائی 2017
امریکی شخص نے غباروں کی مدد سے بڑا مجسمہ بنا ڈالا

نیو یارک( نیٹ نیوز) غبارے بچوں میں بیحد مقبول ہیں تاہم ایک امریکی شخص نے انہی غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ نیو یارک سے تعلق رکھنے والے جان ریڈ نے لگاتار 42گھنٹوں کی محنت سے تیار ہونے والے 50فٹ کے اس دیو ہیکل مسجمے کو مکمل کرنے میں 4ہزار302جامنی، سبز، سفید ، سیاہ اور سرمئی رنگ کے غبارے استعمال ئے ۔