ایران: جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو 10سال قید

17 جولائی 2017

تہران (نیٹ نیوز) ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی چیف غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایک امریکی شہری کو مبینہ طورپر دراندازی،جاسوسی پر 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے انہوں نے سزا پانے والے شخص کی شناخت ظاہر کئے بغیر بتایا کہ وہ دوہری شہریت کا حامل ہے ان کا کہنا تھا مذکورہ شخص پر ملک میں دراندازی اور معلومات اکھٹی کرنے کا بھی الزام تھا ۔غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کا حامل شخص سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے
امریکی شہری/سزا