میانمار میں دھماکہ ، 3افراد ہلاک ایک زخمی ‘8 مشتبہ افراد گرفتار

17 جولائی 2017
میانمار میں دھماکہ ، 3افراد ہلاک ایک زخمی ‘8 مشتبہ افراد گرفتار

یانگان (آئی این پی )میانمارکے قصبے مونگٹا میں ایک دھماکے کے باعث 3افراد ہلاک اور1 زخمی ہو گیا ، دھماکہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دہشتگردوں کی کارروائی ہے ،یہ دھماکہ پیانگ پائی اور نگاسر کو گاﺅں کے درمیان اس وقت ہوا جب چار افراد اپنے کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ایک پہاڑی پر آرام کررہے تھے۔، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے ایک قصبے میں 8مشتبہ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔