بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارش سے 4افراد ہلاک، 6لاپتہ

17 جولائی 2017

احمد آباد (اے ایف پی) بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں سے 4افراد ہلاک اور 6لاپتہ ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کی اہم ریلوے لائنز اور شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ریسکیو نے تقریبا 200افراد کو بچاکر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں مزید 2روز جاری رہنگی جبکہ ٓاسام، بہار ارونا چل پردیش کے دور دراز شمال مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ایک سو بیس دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔