وزیراعظم نوازشریف خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد چلے گئے

17 جولائی 2017

لاہور (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کی روانگی کے وقت علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور سکیورٹی فورسز نے پورے ائرپورٹ کو گھیرے میں لئے رکھا۔