چودھری نثار جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال اور اپنی وفاداری سے متعلق بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کرینگے

17 جولائی 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر اپنا موقف دیں گے۔ وہ کابینہ اجلاس میں خود سے متعلق سوالوں کے جوابات دیں گے، وزارت داخلہ کے مطابق وہ پریس کانفرنس میں سیاسی صورتحال اور اپنی وفاداری کے متعلق بھی جس پر لوگوں کی جانب سے شکوک وشبہات ظاہر کئے گئے ہیں اظہار خیال کریں گے۔