بلاول بھٹو سے ندیم افضل چن کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں دم توڑ گئیں

17 جولائی 2017
بلاول بھٹو سے ندیم افضل چن کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں دم توڑ گئیں

 (خبر نگار خصو صی) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ انہوںنے بیرون ملک سے واپسی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور گزشتہ روز قمر زمان کائرہ کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں اورکچھ عرصہ سے میڈیامیں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کوچھوڑکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں لیکن انہوںنے ملک واپسی پر سب سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔