نوازشریف کی حمایت سیاسی موت ہوگی: آصف زرداری

17 جولائی 2017
نوازشریف کی حمایت سیاسی موت ہوگی: آصف زرداری

 (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ زرداری نے پی پی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کو گھر بھیجنے کے لئے دباؤ جاری رکھیں اور گرینڈ اپوزیشن اتحاد کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے کریں آصف علی زرداری کا خیال ہے کہ نواز شریف کی حمایت سیاسی موت ہوگی۔ زرداری چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ زرداری جانتے ہیں کہ بطور فرینڈلی اپوزیشن الیکشن لڑنا مشکل ہوگا، وہ تحریک انصاف پر برتری جاہتے ہیں۔ زرداری کے ترجمان سنیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیراعظم کو جانا ہوگا، بلاول اور پی پی پی نوازشریف کی حمایت نہیں کرینگے۔