نیویارک میں 20لاکھ چوہوں کے خاتمہ کیلئے 32 ملین ڈالر مختص

17 جولائی 2017

واشنگٹن ( آن لائن )امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شہر نیو یارک میں چوہوں کے خلاف جدوجہد کے لئے 32 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا گیا بلدیہ نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ اندازے کے مطابق تقریباً 8.5 ملین آبادی والے شہر نیویارک میں 2 ملین کے قریب چوہے ہیں۔
اور بلدیہ پہلے مرحلے میں اس تعداد کو 70 فیصد کی شرح تک کم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ "ہم نیویارک میں چوہوں کو زندگی کے معمول کے طور پر قبول نہیں کرسکتے"۔
نیویارک/چوہے