امریکہ میں 18 بلیوں کو مارنے کے جرم پر 16 سال قید

17 جولائی 2017

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں عدالت نے ایک شخص کو 18 بلیاں مارنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ26 سالہ رابرٹ فارمر نے ان بلیوں کے چوری کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا اعتراف بھی کر لےا ہے ۔
،سانتا کلارا سپیریئر کوٹ میں ایک جج نے ماری جانے والی ہر بلی کا نام سزا پڑھ کر سنایا۔ماہرین کے مطابق ایک بلی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔رابرٹ فارمر نے یہ جرم سان ہوزے میں 2015 میں کیا تھا۔ وہ اسی سال اکتوبر میں ایک مردہ بلی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سویا ہوا پایا گیا تھا ۔
امریکہ/بلیاں