’’گو نواز گو‘‘گورنر سندھ کو دوران پرواز نعرے سننے پڑ گئے

17 جولائی 2017

اسلام آباد (سجاد ترین، خبر نگار خصوصی) گورنر سندھ زبیر کو ہوائی جہاز کے اندر گو نواز گو کے نعروں کا سا منا کرنا پڑ گیا۔ اتوار کوگورنر سندھ زبیر پی آئی اے کی معمول کی پرواز پی کے370 سے کراچی سے اسلام آباد آرہے تھے۔ گورنر سندھ زبیراکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کر رہے تھے گورنر سندھ زبیر اپنی نشت سے کھڑے ہوئے اور واش روم جانے لگے تو جہاز میں سوار مسافروں نے انہیں دیکھتے ہی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ گورنر سندھ زبیر خاموشی سے واش روم گئے اور واپس آ کر اپنی نشت پر بیٹھ گے مگر مسا فر نعر ے لگاتے رہے پھر جہاز کے عملہ نے انہیں خاموش کرایا۔