;;اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات:دو ریاستی حل کے لئے مذاکرات شروع کئے جائیں: فرانسیسی صدر

17 جولائی 2017

پیرس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون سے ملاقات کی جس میں میکرون نے یقین دہانی کرائی ہم ایران کیساتھ 2015ءمیں ہونیوالی تاریخی جوہری ڈیل پر نظررکھیں گے۔دو ریاستی حل کے لئے مذاکرات شروع کئے جائیں، ایرانی رحیم کے حوالے سے یاہو نے تشویش کا اظہار کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں میکرون نے کیا معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔پیرس میں فلسطینیوں کے ہمنوا کارکنان اور جماعتوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی آباد کاری اور غزہ کے محاصرے کی اسرائیلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
احتجاج میں شریک افراد فرانسیسی دارالحکومت کے ریپبلک اسکوائر پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر قاتل، فسطائی اور اذیت پسند لکھا ہوا تھا۔