بھارت نے سکم سے فوجیں واپس نہ بلائیں تو ندامت ہوگی،چینی میڈیا

17 جولائی 2017

بیجنگ (این این آئی)چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔چینی سرکاری خبررساں ادارے نے کہاکہ چین، بھارت اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام سے جب تک بھارت اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس بارے میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ادھربھارت کا کہنا تھا کہ اس نے گذشتہ ماہ اس علاقے فوجیں اس لیے بھیجی تھیں تاکہ وہ اس علاقے میں نئی سڑک کی تعمیر کو روک سکے جس علاقے پر بھوٹان اور چین دونوں اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔یہ علاقہ بھارت کے شمال مشرقی صوبے سکم اور پڑوسی ملک بھوٹان کی سرحد سے ملتا ہے اور اس علاقے پر چین اور بھوٹان کا تنازع جاری ہے جس میں بھارت بھوٹان کی حمایت کر رہا ہے۔بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو اس سے چین کوبھارت پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔یہ تنازع گذشتہ ماہ سکّم کی سرحد کے نزدیک بھوٹان کے ڈوکلالم خطے سے شروع ہوا۔ چینی فوجی یہاں سڑک تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ بھوٹان کا کہنا ہے کہ یہ زمین اس کی ہے۔
چینی میڈیا