عمران خیبر پی کے احتساب کمشن کا تالا کھول کر منہ پر لگا لیں ورنہ عوام نہیں چھوڑیں گے: مریم اورنگزیب

17 جولائی 2017

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور اداروں کو گالی دینے والا شخص آج پارلیمنٹ اور اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے، عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی، ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبر پی کے کے احتساب کمشن کا تالا کھولیں اور اپنے منہ پر لگا لیں، ورنہ عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔