اپوزیشن کا وزیراعظم پر پارلیمنٹ کے اندر، باہر استعفے کیلئے دبائو بڑھانے کا فیصلہ

17 جولائی 2017

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم پر پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر استعفے کے لئے دبائو بڑھانے اور پارلیمنٹ سے باہر حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ وزیراعظم کی تبدیلی کے حوالے سے استعفیٰ دو تحریک شروع کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ مختلف اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر استعفے کیلئے دبائو بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں پی پی پی‘ پی ٹی آئی ‘ متحدہ قومی موومنٹ‘ جماعت اسلامی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملا کر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائیگی۔ دوسری جانب حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کیا جاسکے۔