لدھیانہ: انتہا پسند ہندو تنظیم کے غنڈوں نے پادری کو چرچ کے باہر قتل کردیا

17 جولائی 2017

لدھیانہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے 2 دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چرچ کے باہر پادری کو قتل کردیا، مسیحی برادری نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بائی پاس پر روڈ گھنٹوں بلاک کئے رکھا اور دھرنا دیا۔ بتایا گیا کہ محلہ پیرویندا میں ’’ٹیمپل آف گاڈ چرچ‘‘ کے پادری سلطان مسیح گزشتہ رات چرچ کے باہر فون پر کسی سے بات کر رہے تھے۔ 2موٹرسائیکل سواروں نے ان پر گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی تاہم حملہ آوروں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی، مسیحی حلقے پادری کے قتل کا شبہ انتہا پسند ہندو تنظیموں پر ظاہر کر رہے ہیں، پادری سلطان مسیح کو کچھ عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔