آپریشن ردالفساد میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام‘4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی ، کوئٹہ( بیورو رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری، بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں4 دہشت گرد مارے گئے۔ آیس ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی نے ایف سی چیک پوسٹ شعیب نکا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے مشین گنز کا استعمال کیا۔ ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سلیم ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر 7سے8کلو وزنی بم نصب کیا ہوا تھا۔ پولیس و بم ڈسپوزل کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ آرمبی لیویز چیک پوسٹ پر تعینات لیویز اہلکار عبیداللہ ولد امان اللہ کو گاڑی نے ٹکر مار دی جسے فوری طور پر قریبی ہستال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ژوب کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے12سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ ایجنسی کے علاقے تحصیل سلارزئی کے علاقہ تنگی باڑہ میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا کٹنرول سنبھال لیا ہے۔ وفاقی پولیس، رینجرز اور احساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ بہارہ کہو کے علاقوں جھنگ بنگیال اور گردو نواح کے علاقوں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔150سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا۔ 250سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا، 250 سے زائد افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا۔