ٹھٹھہ سے گلگت جانے والوں کی وین الٹ گئی‘ 6افراد جاںبحق

17 جولائی 2017

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ)گلگت کے قریب ٹھٹھہ سے تفریح کیلئے جانے والوں کی وین الٹ جانے سے عورتوں اور بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹھٹھہ شہر کے اسلام پورہ کے رہائشی ایک خاندان تاجر نعمان میمن کی قیادت میں خاندان کے افراد تفریح کیلئے جارہے تھے گلگت کے قریب وین الٹ جانے سے خاندان کے 6افراد جن میں عابد میمن کی بیوی اس کے بچے بھی شامل ہیں‘ ہلاک ہوگئے ہیں۔
گلگت حادثہ