کراچی میں بارش‘ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک

17 جولائی 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں بارش سے اموات کا سلسلہ جاری۔ اتوار کو بھی مختلف علاقوںمیں کمسن بچے سمیت3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے فقیر کالونی میں ایک شخص 40سالہ مولی ولد شاکر بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں سے کرنٹ لگنے کے سبب ہلاک ہوگیا جبکہ کمسن بچہ 6سالہ بلال ولد انور شاہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا اس کے علاوہ نیوکراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں ایک شخص 35 سالہ دین محمد ولد عمرخان گنے کی مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا اور کورنگی میں زیرتعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے دو افراد 27سالہ عبدالحمید اور 25سالہ سنی زخمی ہوگئے۔
کراچی بارش/ہلاک