سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا: فضل الرحمن
کراچی (نیوزرپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ رہائشی اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ اسلام دنیا کا سب سے بڑا عالمگیر مذ ہب ہے ہم مذ ہب اور اسلام کے نمائندے ہیں.پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے.اسلام گولی اور تشدد سے نہیں جمہوری جدوجہد کے ذریعہ آسکتا ہے. جمعیت علماء اسلام صد سالہ عالمی اجتماع کے بعد نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کو منظم کرے گی. وہ جمعیت علماء اسلام بزنس فورم سندھ کے صدر بابر قمر عالم کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو قاری محمد عثمان مولانا عبدالکریم عابد حاجی عبدالمالک تالپر،مولانا تاج محمد ناہیون صاحبزادہ مولانا عبیدالرحمن ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کراچی کے تمام اضلاع کے امرا جنرل سیکریٹریز اور دیگر رہنما علمائے کرام موجود تھے. مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکن اور مقامی عہدیدار آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے یوسیز کی سطح پر دعوتی مہم شروع کردیں اور گھر گھر جماعت کے پیغام کو عام کریں جمعیت علماء اسلام ہی ملک کو صالح قیادت فراہم کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اب مذہب کو اس مقام پر لے جایا جائے کہ جہاں مذہب کے بغیر سیاسی عمل ادھورا ثابت ہو اور جمعیت علماء اسلام اسی فارمولے پر اپنی جدوجہد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام طبقات اور فرقوں کو دعوت فکر دیتی ہے کہ ملک میں اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کی جدوجہد میں جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں جمعیت علماء اسلام کسی فرقے کی نہیں اسلام کی نمائندگی کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی اعتدال کی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ این اے 260 کوئٹہ کے ضمنی انتخابات میں باوجود صوبائی اور مرکزی حکومت کے بے دریغ سرکاری مشینری کے استعمال کے جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے جبکہ یہ نشست جمعیت علماء اسلام کی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ تبدیلی یہ ہوتی ہے کہ جہاں نئے پاکستان اور تبدیلی کے علمبردار مقابلہ میں نہیں گنتی میں بھی نہیں رہے، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ این اے 260 کے ضمنی انتخاب نے 2018 کے انتخابات کیلئے تبدیلی کی راہ متعین کردی ہے انشااللہ جمعیت علماء اسلام 2018 کے انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک کو موجود ہ بحران سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔
فضل الرحمن