الیکشن کمیشن آج دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا

17 جولائی 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں آج پیر کو اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اورکراچی کے حلقے پی ایس114میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی بھی آج ہونا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے خلاف محمود احمد جوئیہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دانیال عزیز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کاز لسٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے حلقے پی ایس 114میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست کی بھی سماعت ہوگی اور پی پی کے کامیاب ہونے والے امیدوار پی پی کے سعید غنی کی جانب سے ان کے وکیل دلائل دیں گے۔
الیکشن کمیشن