سینیٹ کا اجلاس آج چیئرمین رضا ربانی کی صدا رت میں منعقد ہو گا

17 جولائی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس (آج) پیر سہ پہر تین بجے ہوگا‘ اجلاس میں مرحوم سینیٹر آغا شہباز درانی کی ناگہانی وفات کے حوالے سے تعزیتی قرارداد اور ریفرنس پیش کیا جائے گا‘ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس (آج) پیر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔
سینیٹ اجلاس