اٹھمقام: بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری‘4 جوان شہید

17 جولائی 2017

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے قریب اٹھمقام پر بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے پاک فوج کے 4جوان ڈوب کر شہید ہو گئے ایک شہید جوان کی میت مل گئی جبکہ تین جوانوں کی تلاش جاری ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا۔
4جوان شہید

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...