عمران صاحب! سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں‘ وزیراعظم سرخرو آپ کو شرمندگی ہو گی: مریم نواز

17 جولائی 2017

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ٗعمران خان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ٗعمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ٗسپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔ ایک بیان میں وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہاکہ اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زکواۃ کے پیسے پر منی لأنڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہو رہے ہیں ۔جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے ٗآپ ایک چور ، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔
مریم اورنگ زیب