آپریشن ردالفساد‘ دژوب میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام‘4 دہشت گرد ہلاک

17 جولائی 2017

اسلام آباد/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں نے ایک روز پہلے شعیب نکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، دہشت گردوں نے مشین گنز کا استعمال کیا اور راکٹ بھی فائر کئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل میں نصب 6 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ نواحی علاقے کچلاک میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع مقامی ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے موٹر سائیکل دھماکہ خیز مواد نصب کر کے کھڑی کر رکھی تھی۔ کچلاک پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
4 دہشت گرد ہلاک