جامعہ نعیمیہ میں سالانہ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد

17 جولائی 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ میں سالانہ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے عازمین حج کو احرام باندھنے‘ وقوف منیٰ و مزدلفہ‘ سعی صفاء و مروہ‘ بوسہ حجر اسود‘ طواف کعبہ‘ رمی جمرات‘ زیارت مقامات مقدسہ سمیت دیگر مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سکھائے تربیتی پروگرام میں علامہ اصغر شاکر‘ مولانا محبوب احمد اور پیر فاروق احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مناسک حج پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے ناظم علیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ حج بیت اللہ رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ حج مسلمانوں کی مرکزیت اور بین الاقوامی اجتماع کا بے مثال مظاہرہ ہے۔