شریف برادران کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی: رائو شہاب الدین

17 جولائی 2017

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (ن) لیگ ملک میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جس کے ثمرات عوام تک منتقل ہو چکے ہیں۔ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پانامہ لیکس کی من گھڑت کہانی اور بے بنیاد الزامات لگا کر پیدا کیا جا رہا ہے۔