نعلین پاک چوری کیخلاف دینی جماعتوں کا 31 جولائی کو یوم احتجاج کا اعلان
لاہور (پ ر) مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس مشائخ سیکرٹریٹ شالمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری صدر علماء و مشائخ اہلسنت کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جے یو آئی‘ جے یو پی‘ جمعیتہ اہلدیث‘ جمعیتہ اہلسنت‘ تحریک ملت جعفریہ‘ سنی علماء فورم اور کل مسالک علماء تحفظ ختم نبوت فورم کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 31 جولائی کو نعلین پاک چوری کے خلاف 31 جولائی کو یوم احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔